ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی راجیش رشی سے پولیس کی پوچھ گچھ

عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی راجیش رشی سے پولیس کی پوچھ گچھ

Sat, 03 Mar 2018 11:09:57    S.O. News Service

نئی دہلی2 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے معاملے میں دہلی پولس نے عام آدمی پارٹی ( عاپ) کے ممبر اسمبلی راجیش رشی سے تقریباََدوگھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔پولیس کے ایک سینئرافسر نے بتایا کہ چیف سکریٹری کے ساتھ گزشتہ ماہ ہونے والی مبینہ بدسلوکی کے معاملے میں عاپ کے دوممبرانِ اسمبلی نتن تیاگی اورمسٹر راجیش رشی کو کل پوچھ گچھ کے لیے سول لائنس تھانے میں بلایا گیا تھا۔تاہم، مسٹر تیاگی نے پیش ہونے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی میں نہیں ہیں اور پوچھ گچھ کے واسطے پیش ہونے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: